نازتھیٹر میں آفرین پری، فیروزہ علی اور زارہ خان کے درمیان سخت مقابلہ شائقین کی سیٹیاں اور تالیاں

منگل 16 اپریل 2024 13:02

نازتھیٹر میں آفرین پری، فیروزہ علی اور زارہ خان کے درمیان سخت مقابلہ ..
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ناز تھیٹر میںآفرین پری،فیروزہ علی اور زارہ خان کے درمیان سخت مقابلہ ،شائقین کی سیٹیاں اور تالیاں،تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر لاہور کے تھیٹر میں نئے ڈراموں کی نمائش ہوئی جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے یوں تو عوام نے تمام ہی ڈراموں کی طرف رخ کیا مگر مجموعی طور پر عید کا دنگل ناز تھیٹر کے نام رہا ’’آئی لو یو عید‘‘ کے نام سے پیش کیا جانے والا ڈرامہ جس کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں نے شائقین کی پسندیدگی کے اعتبار سے ناز تھیٹر کو پہلی پوزیشن دلوا دی ڈرامہ میں سٹیج کی خوبرو اداکاراؤں آفرین پری، فیروزہ علی، زارہ خان، فرح خان اور رینا ملتانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

اور سب اداکاراؤں نے بہتر سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہوئے شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی اس مقابلے سے شائقین بہت محظوظ ہوئے خواتین کی طرح مرد فنکاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور اپنی کامیڈی سے شائقین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا جن میںعقیل حیدر، رضی خان، ساقی خان، نفیس زمان اور مجید احمدشامل تھے کی جاندار پرفارمنس نے ڈاکٹر اجمل ملک کے شاندار سکرپٹ کو چار چاند لگا دئے اور عید کے دنگل کو ناز تھیٹر کے نام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ڈرامہ کے ایسوسی ایٹ ساجد پیارا ہیں جبکہ یہ ڈرامہ سید پروڈکشنز کی پیشکش ہے۔

متعلقہ عنوان :