بجلی چوروں کوڈیٹکشن بل کی مد میں3ارب31 کروڑ 51لاکھ سے زائد کے بل جاری

انسداد بجلی چوری مہم کو210 روزمکمل ، 72 ہزار416ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے

منگل 16 اپریل 2024 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر281 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 112کے خلاف مقدمات درج جبکہ 11 کو گرفتار کرا دیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،5زرعی,1 انڈسٹریل اور268 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے 1 لاکھ 81 ہزار466یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 48 لاکھ41 ہزار963روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

منڈی عثمان والا کے علاقے میں کنکشن کو3 لاکھ 77 ہزار روپے،موچی دروازہ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 45 ہزار ،مانگا منڈی کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 20 ہزار500روپیاورمصری شاہ میں ایک ملزم کو 1 لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو210 روزمکمل ہوگئے ، اس دوران کل 72 ہزار416ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 69ہزار561ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر29 ہزار164ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک8 کروڑ 81لاکھ 39 ہزار129یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب31 کروڑ 51لاکھ 88 ہزار502روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :