موٹرسائیکل حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق

منگل 16 اپریل 2024 13:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) مظفرگڑھ میں موٹرسائیکل حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی مشہور مسجد دیکھنے کےلئے آنے والے دو موٹرسائیکل سوارنوجوان بستی اللہ بخش کے قریب حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں ،حادثے کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابھی تک ان کا پتہ نہیں چلا کہ یہ کہاں سے آئے تھے اور کون ہیں۔پولیس نے دونوں لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کر دی ہیںاور شہریوں سے لاشوں کی شناخت میں مدد کرنے اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :