امریکہ میں شیڈول ورلڈکپ میں بھارت کو ’سہولیات‘ کی فکر ستانے لگی

بی سی سی آئی نے ہوٹل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ریکی ٹیم نیو یارک بھجوا دی: بھارتی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 اپریل 2024 12:29

امریکہ میں شیڈول ورلڈکپ میں بھارت کو ’سہولیات‘ کی فکر ستانے لگی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اپریل 2024ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے دوران امریکا میں سہولتوں کی فکر ستانے لگی۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ہوٹل اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے ریکی ٹیم نیویارک بھجوا دی ہے۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کے امریکا میں پہلی مرتبہ میچز ہو رہے ہیں، امریکا میں سہولتوں کا اس وقت کسی کو اندازہ نہیں اس لیے ریکی ٹیم بھیجی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ کا ایک آفیشل ہوٹل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا، آئی پی ایل کے لیگ میچز کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی کھلاڑی امریکا روانہ ہوں گے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بعد میں امریکا جائیں گے، بھارتی ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ نیویارک میں کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔ بھارتی بورڈ ماضی میں اپنی ٹیم کے لیے دیگر ٹیموں سے الگ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کرتا رہا ہے۔