زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

منگل 16 اپریل 2024 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک مجموعی طورپر 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کےذخائرکا حجم 4.445 ارب ڈالراور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

5 اپریل 2024 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 13.442 ار ب ڈالر ریکارڈکیاگیاجن میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 8.040 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 5.401 ارب ڈالر تھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طورپر 3.595 ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔ اس کے برعکس بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 687 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :