اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا،رانا تنویرحسین

وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے،،کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کا اجلاس سے خطاب

منگل 16 اپریل 2024 13:23

اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ ہمیں اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا،وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے،،کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔

منگل کو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹایرڈ محمد آصف اور وفاقی سیکرٹری انڈسٹری ،صوبائی نمائندگان اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے نمائندے شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خریف سیزن کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ خریف سیزن 2024 کے لیے یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہمیں اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسانوں کو بلا تعطل کھاد کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی بہتری کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا ،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ زراعت اور صنعت کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ فرٹیلارز پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز ترجیحی بنیادوں پر کھاد کی پیداوار کو بڑھائیں ،ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صنعت اور زراعت کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :