نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنمائوں سے متعلق اہم فیصلہ

پارٹی سیکرٹریٹ میں جلد منتخب عہدیداران سے ملاقاتیں ہوں گی‘ذرائع

منگل 16 اپریل 2024 15:00

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنمائوں سے متعلق اہم فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے،سابق وزیر اعظم پارٹی کے منتخب عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے رواں ہفتے سے ڈسٹرکٹ عہدے داروں سے ملیں گے۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ قائد (ن) لیگ علاقائی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کے بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سیکرٹریٹ میں نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماں سے مشاورت کریں گے۔پارٹی عہدیداران سے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔