Live Updates

گلوکار غلام عباس کی طبیعت ناساز، وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مالی امداد

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گلوکار غلام عباس کو مریم نواز ،نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا

منگل 16 اپریل 2024 15:00

گلوکار غلام عباس کی طبیعت ناساز، وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مالی امداد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) گلوکار غلام عباس کی بیماری کی اطلاعات پر پنجاب کے وزیر صنعت خواجہ عمران نذیر نے ان کی عیادت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرصوبائی وزیرصنعت خواجہ عمران نذیر نے معروف گلوکار غلام عباس کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔صوبائی وزیر نے گلوکار غلام عباس کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ غلام عباس نے مالی امداد پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ گلوکار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں۔ حکومت پنجاب ان کے علاج میں بھرپور معاونت کرے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات