آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے وکلا کاکردار اہمیت کا حامل ہے‘چوہدری برجیس طاہر

جب تک ادارے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام نہیں کرینگے اسوقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا

منگل 16 اپریل 2024 15:11

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہاہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی اور عوام کو حقوق کی ادائیگی کے لئے وکلاء کاکرداراپنی اہمیت کا حامل ہے، قیام پاکستان سے وکلا نے ہرپلیٹ فارم پر اپنا لوہا منوایا پاکستان کی سیاست بھی وکلا کے بغیر ادھوری ہے ۔

وہ تحصیل وکلا بار سانگلہ ہل میں وکلا بار کی طرف سے منعقدہ عید ملن پارٹی کے موقع پر ممبران سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ صدربارمعمرقذافی ایڈوکیٹ،تحصیل صدروکلا بار سانگلہ ہل چوہدری ارشاد انجم ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل ایوب بٹالوی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ سابق صدر بار میاں محمد اعظم شریف،چوہدری حسن جاوید چٹھہ وکلا بار کے عہدے داروں،بار ممبران،سابق ایم پی اے میاں اعجازحسین بھٹی سمیت ،لیگی ورکروں کارکنوں کی بھی بڑی تعدقاد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

برجیس طاہرنے بار ممبران کو پروفیشنل معاملات میں متحدہوکرساتھ دینیاوربارکے لئے ہرطرح کے تعاون کا یقین دلایا۔وکلا بار سانگلہ ہل نے اپنے سینئیرممبر چوہدری محمد برجیس طاہر کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے سماجی، معاشرتی اور پروفیشنل معاملات کوآگے لے کر چلنے کا یقین دلایاگیا ۔انہوں نے بار ممبران سے مصافحہ کیا۔برجیس طاہر صدر بار کی طرف سے دی گئی دعوت پر جوڈیشنل کمپلیکس پہنچے توان کا پرتپاک استقبال کیاگیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،گھوڑاڈانس میں انہیں اسٹیک پرلایاگیا،وکلا بارکی طرف سے اپنے تاحیات اورسینئرممبربرجیس طاہر کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیاگیا۔

برجیس طاہرکامزیدکہناتھاکہ جب تک ملک کے ادارے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام نہیں کرینگے اسوقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔