ڈپٹی کمشنر نے خانیوال کے نواحی چک میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا

منگل 16 اپریل 2024 16:37

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مخدوم پور پہوڑاں کے نواحی چک میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں افسران زراعت ،کسانوں کی بڑی تعداد میں شرکت گندم خریداری کیلئے خانیوال،کبیروالا،جہانیاں میں انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ 14 خریداری مراکز پر گندم خریداری 22 اپریل سے شروع کردی جائیگی۔

(جاری ہے)

6 ایکڑ رقبہ تک کاشت کے حامل کاشتکار 17 اپریل تک آن لائن ایپ پر باردانہ کیلئے درخواستیں دے سکیں گے۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،اور پی آئی ٹی بی کی تصدیق کے بعد کاشتکار کو باردانہ کے حصول کا میسج موصول ہوگا۔محکمہ خوراک کو ضلع میں گندم خریداری کے لئے 10 لاکھ 86 ہزار 860 بوری کا ہدف ہے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں۔\378

متعلقہ عنوان :