ملک میں بھارت سے سالانہ بنیاد پردرآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں،ذرائع

منگل 16 اپریل 2024 16:53

ملک میں بھارت سے سالانہ بنیاد پردرآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ملک میں نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں، گزشتہ ماہ بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رکارڈ کیا گیا جو مارچ 2023 ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سال جنوری اورگزشتہ سال فروری، مئی میں بھی بھارت سے درآمدات بڑھی تھیں تاہم نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔حکام کے مطابق پاکستان نیاگست 2019 میں بھارت کیساتھ تجارت معطل کردی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کیساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔