بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کی تصدیق کردی‘ مداحوں کو شوہر سے ملوا دیا

معروف اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ یوٹیوب چینل پر وی لاگ میں زندگی کے اہم رشتے سے متعلق کھل کر بات کی

Sajid Ali ساجد علی منگل 16 اپریل 2024 15:43

بشریٰ انصاری  نے دوسری شادی کی تصدیق کردی‘ مداحوں کو شوہر سے ملوا دیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل 2024ء ) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی دوسری شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے شوہر سے ملوا بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری نے اپنے شوہر ہدایت کار اقبال حسین کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر ’ ہماری ملاقات ‘ کے نام سے ایک وی لاگ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی، اس موقع پر اقبال حسین نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات 2016ء میں آن ائیر ہونے والے سیریل ’سیتا باگڑی‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، اس وقت ہم دونوں کی طلاق ہوچکی تھی، اس شوٹنگ کے دوران ہی میں نے بشریٰ انصاری کو شادی کی پیشکش کی۔

اس حوالے سے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ اقبال حسین کی طلاق مجھ سے کچھ عرصہ پہلے ہوئی، میں نے کچھ عرصہ بعد طلاق لی لیکن ہم دونوں اس وقت تک ایک دوسرے سے ملے نہیں تھے، میں نے اپنی طلاق کے حوالے سے کبھی کسی سے بات نہیں کی تھی کیوں کہ مجھے طلاق کو قبول کرنے کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا، میرا دوسری شادی کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں تھا، میں نے اس شادی کیلئے خود کو ایک ڈیڑھ سال کا عرصہ لے کر منایا پھر اس کے بعد میں نے اپنی فیملی سے اقبال حسین کو ملوایا تو سب ان کے فین ہوگئے۔

(جاری ہے)

 
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اقبال حسین نے مزید کہا کہ میں اپنی عمر سے بڑی خاتون سے شادی کے حوالے سے معاشرے میں رائج منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتا ہوں، اگر کسی کی طلاق ہوجائے یا اس کے ساتھی کا انتقال ہوجائے تو اکثربچے اپنے والد کی شادی تو کروا دیتے ہیں لیکن والدہ کو بھی زندگی جینے کا اتنا ہی حق ہے، اگر زندگی میں آپ کو مخلص ساتھی ملے تو اس کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :