ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

منگل 16 اپریل 2024 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے قلیل مدتی اور طویل مدتی ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بزنس کمیونٹی سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے اورمعاشی بحران سے نکلنے کے لئے قرض دہندگان کی سفارشات پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے جس سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔