ڈپٹی کمشنر جھنگ کا رورل ہیلتھ سینٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ

منگل 16 اپریل 2024 18:42

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے رورل ہیلتھ سینٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ کیاہے، انہوں نے ہیلتھ سینٹر پر ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت پر ہر قسم کے علاج کی سہولت مہیا کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مرکز صحت انتظامیہ سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں اور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو مرکز صحت کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔\378

متعلقہ عنوان :