ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر صدارت آمدہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 19:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر صدارت آمدہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ،تمام ڈویژنل انچارج اور سیکٹر وسب سیکٹر انچارجز کو نفری کی تعیناتی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

21 اپریل کو قومی اسمبلی کی نشست NA-44 پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ مزمل خان،ایس پی صدر عمر حیات خان،ڈی ایس پی صدر عمران اللہ خٹک،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ انور خان،ڈی ایس پی پہاڑپور سید صغیر عباس گیلانی،ایس ایچ او کینٹ گل شیر خان،ایس ایچ او صدر ملک ساجد،ایس ایچ او ڈیرہ ٹائون خالد جاوید، ایس ایچ او بندکورائی صفدر خان،ایس ایچ او پہاڑپور ثمر عباس، انسپکٹر فضل الرحمن،آفتاب عالم خان و دیگر شریک ہوئے۔

میٹنگ میں سکیورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے سیکٹر و سب سیکٹر میں سکیورٹی انتظامات کو خود چیک کریں،کسی بھی غفلت و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ممکنہ سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھ کر پولیس نفری تعینات کی جائے، تمام ڈویژنل انچارج اور سیکٹر وسب سیکٹر انچارج اپنی اپنی سپرویژن میں نفری کی تعیناتی کروائیں۔