پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی،سروے

منگل 16 اپریل 2024 21:50

پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی،سروے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی۔ گیلپ پاکستان نے سزائے موت دینے کے حوالے سے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کی۔

(جاری ہے)

ان پاکستانیوں نے بتایا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینا درست عمل ہے۔

سروے میں شامل 39 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کی جان لینا غلط ہے۔سروے میں شامل 11 فیصد پاکستانیوں نے مجرمان کو سزائے موت دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے نہ ہی کھل کر اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت جبکہ 5 فیصد افراد اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :