دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پولیس کو نئی اے پی سی، تھرمل کیمرے، نائٹ ویژن گوگلز و دوربین، کوارڈ کاپٹر دئیے جائینگے‘ آئی جی

:سرحدی اضلاع میں پنجاب پولیس کو ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس کی مد میں مزید مضبوط بنایا جائے گا‘ڈاکٹر عثمان انور

منگل 16 اپریل 2024 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اشرف نے کہاہے کہ گینگز، ڈاکوئوں، شرپسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کچہ ایریاز اور سرحدی اضلاع میں ڈاکوئوں، دہشتگردوں اورشر پسند عناصر کیلئے خوف کی علامت ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ڈی جی خان اور بہاولپور رینجز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔

اجلاس میںکچہ و بارڈر ایریاز میں پنجاب پولیس کی آپریشنل کارکردگی مزید موثر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ راجن پور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ سمیت سرحدی اضلاع میں ڈاکوئوں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے، سرحدی اضلاع میں پنجاب پولیس کو ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس کی مد میں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور اوررحیم یار خان میں 20 نئی چوکیوں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، روکنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں۔سرحدی اضلاع میں دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی، تھرمل کیمرے، نائٹ ویژن گوگلز و دوربین، کوارڈ کاپٹر دئیے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈاکوئوں، شرپسندوں کی خفیہ پناہ گاہوں تک رسائی، آپریسنز میں کوارڈ کاپٹرز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں بہاولپور اور ڈی جی خان رینج کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے جاری کارروائیوں، وسائل اور انفراسٹرکچر بارے بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل کھاڑی اور اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔