اپنی کارکردگی سے مطمئن کروڑو ں کے ترقیاتی کام کرائے ، مرزا خالد محمود

چکلالہ کینٹ میں پانی کے مسئلے کا ادراک ہے ،یہ مسئلہ بھی جلد حل کر لیں گے، وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کینٹ بورڈ

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چکلالہ کینٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ مرزا خالد محمود نے کہا ہے کہ بطور وائس پریذیڈنٹ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ،کروڑوں کے ترقیاتی کام کرائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کینٹ کے تمام کونسلرز کیساتھ رابطے میں رہتا ہوں ،ان کو بھی ترقیاتی فنڈز جاری کرائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم تنقید سے کبھی نہیں گھبرائے ،ہمیشہ عوام کی خدمت کی او ر مستقبل میں بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کینٹ بورڈ کے تمام کونسلرز گواہی دینگے کہ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر تمام کونسلرز کو ترقیاتی فنڈز جاری کرتا رہا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ چکلالہ کینٹ میں پانی کے مسئلے کا ادراک ہے ،یہ مسئلہ بھی جلد حل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :