ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی رات گئے ڈیوٹی پڑتال

ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی

منگل 16 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی رات گئے ڈیوٹی پڑتال کی، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی،مستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا،اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے رات گئے وفاقی دارلحکومت میں ڈیوٹی پڑتال کی،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور فرنٹیئر کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور مستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان اپنے فرائض تندہی سے سر انجام دے رہے ہیں،اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و جوان اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم کا خاتمہ اور امن و امان ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔