راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،تین ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کار روائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرلئے ، 02کلوسے زائد چرس برآمد ، مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے ملزم خیال محمد سے 01کلو400گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم جمیل خا ن سے 520گرام چرس، صدربیرونی پولیس نے ملزم اعجاز سے 10گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :