ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ریلوے پر ماہانہ 9کروڑ27لاکھ96ہزار کا اضافی بوجھ پڑیگا

اضافی بوجھ میں کمی کیلئے غور شروع ،مسافروں پر بوجھ نہ ڈالنے پر غور ،صرف فریٹ کرائے بڑھائے جانے کا امکان

منگل 16 اپریل 2024 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے پر ماہانہ 9کروڑ27لاکھ96ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پسنجر اور فریٹ ٹرینوں کے آپریشن کے لئے روزانہ 3لاکھ 80ہزار لٹر ڈیزل استعمال کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں8.14روپے فی لٹراضافہ کیا گیا ہے جس سے ریلوے کوروزانہ 30 لاکھ 93ہزار 200روپے کے اضافی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ماہانہ اضافی بوجھ 9کروڑ27لاکھ 96ہزارروپے ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ ریلوے نے اضافی بوجھ میں کمی کیلئے غور شروع کردیا اوراس تناظر میںمسافروں پر بوجھ نہ ڈالنے پر غور کیا جارہا ہے اور اضافی مالی بوجھ میں کمی کیلئے صرف فریٹ کرائے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :