قصور،پولیس مقابلہ، انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 21:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پولیس تھانہ گنڈاسنگھ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، دونوں ڈاکوؤں نے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں کا انکشاف،وقاص نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 6/7 ڈاکو رجی والا کے قریب 80 ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر نرسری میں چھپے ہوئے ہیں جس پر پولیس تھانہ گنڈاسنگھ نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچی ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو زخمی ہو گئے۔ گرفتار ھونے والے ڈاکووں کی شناخت حیدر عرف حیدری سکنہ ساندہ چستانہ اور منشا ولد قاسم سکنہ حاجی گگا قصور کا رہائشی ھے پولیس نے شہری سے چھینا گیا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ زخمی ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کو بھی ٹریس کر لیا گیا جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔