تفتان کے قریب پٹڑی سیاتری مال گاڑی کے انجن کوتاحال اٹھایانہ جاسکا

منگل 16 اپریل 2024 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) تفتان کے قریب پٹڑی سیاتری مال گاڑی کے انجن کوتاحال اٹھایانہیں جاسکاریلوے حکام کی جانب سے ریلیف ٹرین کے بجائے بھیجے گئے ریلیف ٹرک سے پٹڑی سے اترے انجن کو اٹھانے میں مشکلات درپیش سیندک سے کرین منگوانی پڑگئی،بارشوں کے باعث کوئٹہ-تفتان سیکشن پر پڑے شگاف بھی پر نہیں کئے جاسکے ،ریلوے حکام کے مطابق تفتان کے قریب توزگی کے مقام پر چار روز قبل پٹڑی سیاتری مال گاڑی کے انجن کوتاحال اٹھایانہیں جاسکا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مال گاڑی کی تین بوگیاں اٹھالی گئیں جبکہ انجن کو اٹھانے کا کام جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باعث کوئٹہ-تفتان سیکشن پر پڑے شگاف پر نہیں ہوسکے ہیں ،جس کی وجہ سے کوئٹہ سے ریلیف ٹرین توزگی روانہ نہیں ہوسکی ریلیف ٹرین کے بجائے بھیجے گئے ریلیف ٹرک سے پٹڑی سے اترے انجن کو اٹھانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے پٹڑی سے اتر کر ریت میں دھنس جانے والے انجن کو اٹھانے کیلئے سیندھک پروجیکٹ سے کرین طلب کرلی ہے سلفر سے لدی ٹرین کے انجن اور بوگیوں کے اترنے اور کوئٹہ-تفتان سیکشن پر شگاف پڑنے کے باعث مال گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔

متعلقہ عنوان :