شعبہ ٹیکسٹائل میں 7 ماہ کے دوران 12.3ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

بدھ 17 اپریل 2024 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ٹیکسٹائل کے شعبے میں 7 ماہ کے دوران 12.3ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے 7 ماہ کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 12.3ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 4 سالوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں مجموعی طور پر 55.4ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال20-2019کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں 37.7ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران2.6ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 3.6ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 11.5ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :