آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی

بدھ 17 اپریل 2024 13:50

آئی ایم ایف  کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے آیندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی کی ہے۔ یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ ورلڈاکنامک آوٹ لک 2024 میں کہی گئی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان میں افراط زرکی شرح 29.2 فیصد تھی جوسال 2024 میں 19.6 فیصد اورآئندہ سال(2025) میں 9.6فیصد ہوجائیگی۔

آئی ایم ایف کے مطابق جاری سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی نموکی شرح دو فیصد اورآئندہ سال 3.5فیصدتک ہونے کاامکان ہے۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ جاری سال کے دوران حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کے تناسب سے منفی 1.1 فیصد اورآئندہ سال منفی 1.2 فیصدتک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں آنیوالے سال میں بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں عالمی نمو کی شرح 3.2 فیصد رہی جوجاری اورآئندہ سال بھی 3.2 فیصد کی سطح پرہوگی۔ترقی یافتہ ممالک میں سال 2023 میں اقتصادی نمو کی شرح 1.6 فیصدرہی جوجاری سال 1.7فیصد اورآئندہ سال 1.8 فیصدرہیگی۔ا بھرتی ہوئی معیشتوں میں گزشتہ سال اقتصادی نموکی شرح 4.3 فیصدرہی، جو جاری سال میں 4.2 فیصد اورآئندہ سال بھی 4.2فیصدرہے گی ۔\932

متعلقہ عنوان :