وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وا ٹراٹسنبرگ سے ملاقات،مختلف امورپر غور

بدھ 17 اپریل 2024 17:24

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے سینئر منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ایکسل وان ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے وسائل کو وسعت دینے اور فرنٹ لوڈنگ کو آف سیٹ کرنے کے آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے اور بینک کے نالج سینٹر سے مستفید ہونے کی ضرورت پر اتفاقِ رائے کیا۔