فیصل آباد،سی ٹی او کا اردل روم کا انعقاد، ڈیوٹی سے غیر حاضر، غفلت و لاپرواہی برتنے والے ٹریفک ملازمین کو سزائیں

بدھ 17 اپریل 2024 17:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کا سی ٹی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادریاض احمد انجم نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسرکے پی اے رضوان اللہ نے ٹریفک ملازمان کے سزا کے گوشوارے پیش کئےجس میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے، اپنی ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی برتنے والے اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی لینے والے ملازمین کو سزائیں سنائی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس میں 9 ٹریفک وارڈنز و ٹریفک اسسٹنٹس کی سروس ضبط کی گئی، 4 ٹریفک وارڈنز وٹریفک اسسٹنٹس کی سالانہ انکریمنٹ روکی گئی جبکہ 2 ٹریفک اسسٹنٹس (ارسلان اور محمد جمشید)کو مسلسل غیر حاضری کی بنا پر ڈسمس فرام سروس کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 13ٹریفک وارڈنز و ٹریفک اسسٹنٹس کو سنشور دی گئی اور 11 ملازمین کو وارننگ جاری کی گئی۔اس موقع پر سی ٹی او کا کہنا تھا کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے محکمہ میں سزا اور جزا ء کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :