پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی پالیسی سنٹر کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

بدھ 17 اپریل 2024 17:34

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بدھ کو یہاں یورپی پالیسی سینٹر کے چیف ایگزیکٹو فبیان زولیک سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یورپی پالیسی سینٹر کو پاکستانی اداروں سے منسلک کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :