ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری

3036 میٹرک ٹن کھاد، 247 میٹرک ٹن آٹا، 34029 میٹرک ٹن چینی، 229867سگریٹ کے سٹاکس برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری ہے۔7تا 14اپریل کے دوران ملک بھرسے 1.18میٹرک ٹن چینی،1851 سگریٹ کے سٹاکس، 17کپڑے کے تھان اور 0.014ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا،متعلقہ اداروں نے کراچی سی315اورکوئٹہ سے 1536سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے،پشاور سے 0.41میٹرک ٹن جبکہ کوئٹہ سے 0.77میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی سے 17کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.003اور کراچی سے 0.011ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔یکم ستمبر 2023سے اب تک ملک بھرسی3036میٹرک ٹن کھاد، 247میٹرک ٹن آٹا، 34029میٹرک ٹن چینی، 229867سگریٹ کے سٹاکس، 245068کپڑے کے تھان اور 4.897ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔