صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 19 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 19 اپریل بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کیا ہے۔