فیصل آباد، خاتون پر ٹرین میں تشدد و ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد و ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں ریلوے پولیس کانسٹیبل میر حسن اور دو نامعلوم پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ تھانہ چنی گوٹھ میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں متوفیہ کے بھائی کے مطابق ریلوے پولیس اہلکار میری بہن کو بری نظر سے دیکھ رہا تھا، چھیڑ خانی سے منع کرنے پر پولیس اہلکار نے تشدد کیا۔ایف آئی آر کے متن میں متوقیہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن کو ملزمان نے چلتی ٹرین سے دھکا دیا ہے، ملزمان نے بہن سے نقدی اور زیورات بھی چھین لیے تھے۔

متعلقہ عنوان :