Live Updates

میرا ورکر بھی فضل الرحمن کو شکست دے دے گا، علی امین گنڈاپور

فضل الرحمن ساتھ دینے کو تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، وہ اپنا ریٹ لگوانا چاہ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

میرا ورکر بھی فضل الرحمن کو شکست دے دے گا، علی امین گنڈاپور
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرا ورکر بھی فضل الرحمن کو شکست دے دے گا، ان کا تو گھر میں ووٹ نہیں ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فضل الرحمن ساتھ دینے کو تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، وہ اپنا ریٹ لگوانا چاہ رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ایف میں شامل کرایا گیا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں عوام کو صحت کارڈ دیں جیسے کے پی میں ہم نے دیا، چالیس سال پنجاب میں حکومت کی، ایک ہسپتال نہیں بنایا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، پی ڈی ایم تجربے سے ملک کہیں سے کہیں چلا گیا ہے، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کر لیا ، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن پلان جیسے تجربات سے باہر نکلیں، عوام کا سوچیں، مختلف مسائل سے دوچار ہیں، شکر ہے احساس ہو رہا ہے کہ غیر قانونی گھر پر چھاپہ غلط ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو سال سے جو چھاپے مارنے میں ملوث ہیں ان کی فیملیز کو انہیں سمجھانا چاہیے، لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ہر کسی کو اٹھا لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کی زبان عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں، عوام نے انتخابات میں اشارہ دے دیا، عوام کا اشارہ سمجھ جاؤ، اصلاح کے لیے تیار نہیں تو سزا کے لیے تیار ہو۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات