سانگلہ ہل ،سیکھ یاتریوں کے اعزاز میں صوفی نائٹ کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ضلعی انتطامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام بیساکھی میلے کے موقع پر اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سیکھ یاتریوں کے اعزاز میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد و دیگر افسران سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری بھی صوفی نائٹ کی تقریب میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوک فنکاروں نے بابا بلھے شاہ،پیر وارث شاہ ،میاں محمد بخش اور بابا فرید شکرگنج و دیگر صوفیا کرام کے صوفیانہ کلام پیش کرکے خوب داد سمیٹی ، سکھ یاتریوں نے بھنگڑے ڈالے اور جھومتے ہوئے نوٹ نچھاورکیے۔کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،صوفی نائٹ کا مقصد دنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :