`راولپنڈی پولیس نے 9 منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ﷺراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش سمیت 9جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے 2کلو600گرام ہیروئن،9بوتل 50لیٹر شراب،چرس، اسلحہ اور پتنگیں برآمدکر لیں تھانہ گوجرخان پولیس نے سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والے علی اصغر عرف بگا کو گرفتار کرکی2 کلو 600 گرام ہیروئن برآمدکر لی پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیاہے ادھر تھانہ پیرودہائی پولیس نے شکیل سی540گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے معین الدین سی600گرام چرس،تھانہ سول لائنز پولیس نے وقاص سی520گرام چرس،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے عامر سی9بوتل شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے شاہیر اشرف سی10لیٹر شراب،تھانہ گوجر خان پولیس نے عابد سی40لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بلال سے 1پستول30بور، باسط سی43پتنگیں برآمدکرلیں۔