&اوکاڑہ گھریلو جھگڑے پر مشتعل شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے سالے کو قتل،بیوی کو شدید زخمی کر دیا
بدھ 17 اپریل 2024 18:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کے گاوں اسلام پور میں محمد ارشد نامی شخص کا اپنی بیوی صائمہ کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا مقامی لوگوں نے انہیں متعدد بار سمجھایا مگر وہ لڑائی جھگڑے سے باز نہ ائے گزشتہ روز دونوں میاں بیوی میں پھر جھگڑا ہوا شور سن کر صائمہ کا بھائی اس کے گھر گیا تو ارشد اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا 18/19سالہ عثمان اپنی بہن کو بہنوئی کے تشدد سے بچانے کے لئے اگے بڑھا تو مشتعل ارشد نے دستی کلہاڑی کے پے در پہ وار کر کے اپنی بیوی اور سالے کو شدید زخمی کر دیا بہن بھائی لہولہان ہوکر زمین پر گر پڑے۔
عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی کرتے ہوے زخمی صائمہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ چوچک نے مقدمہ نمبر 197/24 درج کر لیاہے۔تاہم میاں بیوی میں جھگڑے کی اصل وجوہات سامنے نہیں ائیں ہیں بعد از تفشیش اصل حقائق سامنے ائینگی#مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.