Live Updates

ٴْروٹی کی قیمت میں کمی اور ایئر ایمبولینس مریم نواز عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں: حنا پرویز بٹ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) مسلم لیگ(ن) رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ روٹی کی قیمت میں کمی اور ایئر ایمبولینس مریم نواز عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

پنجاب حکومت روٹی کی قیمت کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کروائے گی۔ تندور مالکان کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز کی قیمت از خود بڑھا دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر اب آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے تو اس کا ریلیف بھی عام آدمی کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف اور علی امین گنڈا پور کا مشن پروپگنڈے کے ذریعے عوام میں نفرت پیدا کرنا ہے۔

خیبر پختون خواہ میں ڈیڑھ ماہ کے دوران عام آدمی کو ایک بھی ریلیف نہیں فراہم کیا گیا۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایک ماہ میں 30 سے زیادہ عوامی نوعیت کے پروجیکٹ متعارف کروا چکے ہیں۔ جس کا عام آدمی کو براہ راست فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں۔ پانچ سال کے دوران پنجاب ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ پنجاب بنے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات