qایف سی بلوچستان (نارتھ) کی بلوچستان کی عوام کے لیے خدمات

۷ نوشکی کے نواحی علاقے گزنالی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ، مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ٍکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی بلوچستان کی عوام کے لیے خدمات، نوشکی کے نواحی علاقے گزنالی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ، مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی ، پیرکوہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے نوشکی کے نواحی علاقے گزنالی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ، میڈیکل کیمپ میں کل 501 مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئی،ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پیرکوہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔

پیرکوہ کی عوام نے کھیلوں کے انعقاد پر ایف سی کے اقدامات کو خوب سراہا، ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے نواحی علاقے گوپٹ پٹ فیڈر کینال میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور مقامی افراد کی مشترکہ کاوشوں سے ایک مسجد کی تعمیر عمل میں لائی گئی، افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین نے ایف سی کی جانب سے کارِ خیر کے ان اقدامات کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :