oماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:11

: لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) نامور پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ماہرہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہیں سیاہ لباس میں غضب ڈھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ تصاویر میں ماہرہ نے بنا آستین کی سیاہ چولی کیساتھ باڈی کون لہنگا زیب تن کررکھا ہے جو اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگاتا معلوم ہو رہا ہے۔کانوں میں بندے اور انگلیوں میں نازک انگوٹھیوں کے ساتھ کھلی زلفیں اور کم سے کم میک اپ میں حسن کی ملکہ ماہرہ خان مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :