ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی حیدر آباد طارق قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 18:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی حیدر آباد طارق قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب ملکر اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور پولیو کا جڑ سے خاتمہ کریں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ لو پرفارمنس والی یوسیز کی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ مہم کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کی حکمت عملی کو موثر بنانے کیلئے مائیکرو پلان تشکیل دیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ انکاری کیسز کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ وائرس کے پہیلاؤ کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

طارق قریشی نے کہا کہ پولیو کو ختم کر کے ہی ہم اپنی آئندہ نسل کو ہمیشہ کی معذوری سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے محکمہ پرائیویٹ اسکول کے افسران کو ہدایت کی وہ متعلقہ نجی اسکولوں کو ہدایت کریں کہ وہ پولیو مہم کے دوران انتظامیہ سے تعاون کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دیں جس پر متعلقہ حکام نے یقین دلایا کہ ہر صورت میں انتظامیہ سے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر بسمہ میمن نے بتایا کہ 29 اپریل سے 6 مئی 2024 تک جاری رہنے والی 7 روزہ پولیو مہم کے دوران 154 یوسیز میں 4 لاکھ 837 پانچ سال تک کی عمر والے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ 84 ای پی آئی سینٹر، 1565 موبائل ٹیمز، 157 فکسڈ ٹیم، 67 ٹرانزٹ ٹیمز اور 8 رومنگ ٹیمز کے ذریعے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں جس کی نگرانی 385 ایریا انچارجز اور 112 یو سی ایم اوز مہم کی نگرانی کریں گے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر لالا جعفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شھزاد احمد ساہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو مہوش اعجاز، امام بخش مگسی و دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :