وفاقی وزیرداخلہ کا سیہون کے قریب ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

بدھ 17 اپریل 2024 18:42

وفاقی وزیرداخلہ کا سیہون کے قریب ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہارکیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حادثہ میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔