ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 19:56

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ملک کے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کی سروسز فراہم کرنے کے لئے سلام فیملی تکافل لمیٹڈ کو پہلے ڈیجیٹل فیملی تکافل آپریٹر کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ایس ای سی پی نے حال ہی میں ڈیجیٹل انشورنس کمپنیوں سے متعلق ریگولیٹری فریم ورک کی فراہمی کے لئے انشورنس رولز 2017 میں ترامیم متعارف کرائی تھیں جن کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا اور خدمات کی فوری فراہمی کے ذریعے صارفین کی سہولت کو بہتر بنانا ہے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل انشورنس /بیمہ کنندگان کے آنے سے انشورنس کی مارکیٹ میں نئی کمپنیوں اور نئی سرمایہ کاری آسان ہو جائے گی اور عوام کو نئی انشورنس مصنوعات اور خدمات تک رسائی اور بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل انشورنس فراہم کرنے والی بیمہ کمپنیوں کے مارکیٹ میں آنے سے توقع ہے کہ بیمہ پالیسیوں کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہو گی اور صارفین کو ڈیجیٹائزڈ کلیمز مینجمنٹ کی سہولت میسر آئے گی اور مختلف انشورنس پالیسیوں کی خدیداری کے لئے آسان طریق دستیا ب ہوں گے۔ اس وقت ڈیجیٹل چینلز کا پریمیم کل صنعتی پریمیم کاایک فیصد سے کم ہے ۔ اس شعبے میں فروغ کی بہت گنجائش موجود ہے۔ ڈیجیٹل انشورنس کی سہولت سے ملک میں مجموعی طور پر انشورنس کی شمولیت میں بھی اضافہ ممکن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :