لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 7.39 ملین سے زائدوصولی

بدھ 17 اپریل 2024 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کے199 ویں روز298 نا دہندگان سے7.39 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی35 نادہندگان سے 0.66 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی نگرانی میں 60 نادہندگان سے0.91 ملین کی ریکوری کی گئی،دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 18نادہندگان سے0.63 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی26 ڈیفالٹرز سے0.14 ملین کی ریکوری کی گئی جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی27 نادہندگان سے0.49 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی80 نادہندگان سے 3.08 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی27 نادہندگان سے 0.50 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی25 نادہندگان سے 0.98 ملین کی ریکوری کی گئی۔199 روز سے جاری مہم کے دوران 99673 ڈیفالٹرز سے2 ارب86 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں14493 نادہندگان سے422.76 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں12874 نادہندگان سے670.18 ملین کی ریکوری کی گئی جبکہ سینٹرل سرکل میں11177 نا دہندگان سے379.28 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5840 نادہندگان سے158.58 ملین کی ریکوری کی گئی،اس کے علاوہ ننکانہ سرکل میں 8618 نادہندگان سے231.66 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11615 نادہندگان سے 422.84 ملین کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 15948 نادہندگان سے184.10 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19108 نا دہندگان سے394.02 ملین کی ریکوری کی گئی۔

لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے،ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :