محکمہ تحفظ ماحول سیپا نوشہرو فیروز کی طرف محراب پور میں پینے کے پانی کے سیمپلز لینے کے حوالے سے دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 20:29

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) محکمہ تحفظ ماحول سیپا نوشہرو فیروز کی طرف محراب پور میں پینے کے پانی کے سیمپلز لینے کے حوالے سے دورہ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی سیکریٹری برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی میڈم نبیلہ عمر، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نعیم احمد مغل، ریجنل انچارج سیپا شہید بینظیر آباد ڈاکٹر گل امیر سنبل اور سیپا ضلع نوشہرو فیروز انچارج ذوالفقار علی بھٹی کی ہدایات پر سیپا نوشہرو فیروز کے مقصود احمد کلہوڑو اور فھد حسین نے محرابپور شہر سے فلٹر پلانٹس اور ہینڈ پمپ کے پانی کے سیمپل لیے اور ان سیمپلز کو چکاس کے لیے لیبارٹری کو بھجوایا گیا۔

سیپا نوشہرو فیروز ٹیم نے کہا کہ سیپا ڈی جی آفیس سے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ پینے کے پانی اور فلٹر پلانٹس کے معیار کو دیکہا جائے اور جلد از جلد سیمپلز کو لیبارٹری میں چکاس کے لیے بھیجے جائیں۔ اس حوالے سے سیپا نوشہرو فیروز کی طرف سے مختلف علاقوں سے پینے کے پانی فلٹر پلانٹس کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :