ڈپٹی کمشنرکی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 20:39

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ اور متوقع بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے انتظامات قبل از وقت مکمل کریں اور حکو متی ہدایات اور ایس او پیز پر عملدآمدکرتے ہوئے تمام مشینری کو مکمل فنکشنل رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نبزدازما ہوا جاسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مون سون بارشوں سے قبل اربن فلڈنگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے آغاز سے قبل شہر کے تمام چھوٹے بڑے سیوریج اور ڈرین نالوں کی صفائی کا عمل (ڈی سیلٹنگ)مکمل کیا جائے تا کہ بارشوں کے دوران متوقع اربن فلڈنگ سے نمٹا جا سکے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی علاقے میں مین ہول (گٹر)بغیر ڈھکن نہ ہوں جہاں پرموجود نہیں ہیں وہاں ہنگامی بنیاد پر ڈھکن لگائیں تا کہ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :