پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان میں معیشت کی بہتری میں کاروباری شخصیات اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں، سعید احمد بیگ

بدھ 17 اپریل 2024 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان بزنس ارینا کے زیراہتمام اسلامک چیمبرآف کامرس اینڈ ایگری کلچر میں کاروباری شخصیات کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر، نیشنل بزنس گروپ کے سربراہ میاں زاہد حسین اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل مہمان خصوصی تھے جبکہ پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کاروباری شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میںاعزازی شیلڈزپیش کی گئیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سعید احمدبیگ نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کی بہتری میں کاروباری شخصیات اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں، پاکستان بزنس اریناکا اس سلسلے میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے، حکومت کاروباری سیکٹر کے ساتھ تعاون کرے اور ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ عنوان :