صوابی،کوٹھا میں زبانی تکرار پر ٹائل میسن کو قتل کر دیا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 20:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) موضع کوٹھا میں زبانی تکرار پر ٹائل میسن کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اعتبار خان نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی 30 سالہ اسماعیل جو کہ ٹائل میسن ہے کے ہمراہ کام کے سلسلے میں ثاقب کے مکان پر گئے ہوئے تھے کہ کام کے بارے میں اس کے ساتھ بات کر سکے آواز دینے پر باپ کی بجائے اس کا بیٹا ثاقب نے گھر سیباہر نکل آیا اور اس نے اسماعیل کے ساتھ بات چیت شروع کردی اس دوران ثاقب اچانک طیش میں آکر اسماعیل پر پستول سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ٹوپی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔