بیساکھی تقریب کا انعقاد کل منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا

بدھ 17 اپریل 2024 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) منہاج القرآن انٹر فیتھ یلیشنز اورمنہاج یورنیورسٹی کے شعبہ سکول آف ریلجن اینڈ فلاسفی کے زیر اہتمام امریکہ،کینیڈا،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے آئے سکھ رہنماؤں کے اعزاز میں بیساکھی تقریب کا انعقاد آج منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب میں بطور مہمان خصوصی میں شرکت کریں گے،وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا سمیت دیگر اہم شخصیات تقریب میں شریک ہوں گی۔

تقریب میں نیوزی لینڈ کی سکھ کمیونٹی کی یونین آف سکھ کونسل کے چیئرمین سردار وکرم سنگھ،سردار ارمان سنگھ،سردار تجویر سنگھ،راجندر کور،گرویندر کور، سربجیت کور،امرجیت کور،بلویندر کور،سردار جسجیت سنگھ،راجندرپال کور، سردار جسویر سنگھ کوکارائے،درویندر کور،سردار کلیان سنگھ کلیان،سردار درشن سنگھ، سردارجسپال سنگھ اور سکھ کمیونٹی کے دیگر اہم افراد بیساکھی تقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب میں سکھ مسلم سانجھ اور پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے حوالے سے انتظامات بارے بھی گفتگو ہو گی۔