ایڈمز تھیٹر عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر عوامی و فیملی ڈرامہ’’عیدی آدھی آدھی‘‘آرٹس کونسل میں پیش کیا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ایڈمز تھیٹر عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر عوامی و فیملی ڈرامہ’’عیدی آدھی آدھی‘‘آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ڈسڑکٹ سینٹرل جناح کلچر کمپلکس میں پیش کیا گیا جس نے بھرپور کامیابی حاصل کی تحریر و ہدایات آدم راٹھور کی تھیں پروڈیوسر ظہور ملک، عبدالصمد راٹھور اور سرپرست اعلی ایم صدیق راجہ تھے معاون ہدایتکاری کے فرایض خان محمد صدیق نے انجام دیے کاسٹ میں الیاس ندیم، ناصرہ نور، بینش،عمار راٹھور، ہنی خان، حمادغنی،فرح دربار، عبداللہ لالہ، ضمائکا، وغیرہ شامل تھے مذکورہ فنکاروں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور شایقن سے داد وصول کی جناح کلچر سینٹرل کمپلکس میں ڈرامہ عید کے تین دن کامیابی سے پیش کیا گیا اس ڈرامے پر آدم تھیٹر کے روح رواں آدم راٹھور نے اسکرپٹ پر بہت محنت کی ہے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ بھی اچھی تھی اس اعتبار سے عوام کو ایک بھرپور فیملی ڈرامہ دیکھنے کو ملا ڈسڑکٹ سینٹرل کی عوام کے لئے بھی ایک خوشخبری تھی کہ جناح کلچر کمپلکس کی صورت میں ایک خوبصورت تھیٹر کا اضافہ ہوگیا جہاں پر معیاری اور اصلاحی فیملی ڈرامے دیکھنے کو ملا کریں گے ہدایتکار آدم راٹھور مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک اچھے اسکرپٹ پر ڈرامہ کر کہ کامیابی حاصل کی اور بہترین ہدایتکار کے طور اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا اور کامیاب رہے اس حوالے سے ہدایت کار و مصنف آدم راٹھور کا کہنا تھا کہ صدرآرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ کے بے لوث تعاون اور حوصلہ افزائی کی بدولت مجھے کام کرنے کا موقع ملا اس کامیابی کا کریڈٹ جہاں پوری ٹیم کو جاتا ہے وہاں اس مبارک باد کے مستحق محمد احمد شاہ ہیں انشااللہ اپ اور مزید اچھے فیملی سوشل اصلاحی ڈراموں کا پلان ترتیب دینگے تاکہ ڈسڑکٹ سینٹرل اور اطراف کے علاقوں کی عوام کو سستی تفریح کے مواقعے فراہم کیے جاسکیں