سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور

بدھ 17 اپریل 2024 21:27

سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سابق کرکٹر اور مذہبی شخصیت سعید انور نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کا کوئی بھی اکائونٹ نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سعید انور نے تصدیق کی کہ ان کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکائونٹ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ اور ایپ پر ان کا کوئی آفیشل اکائونٹ نہیں ہے، ان کے نام سے بنے تمام اکائونٹ جعلی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکائونٹس کے ذریعے کبھی بھارت کے خلاف تو کبھی منتخب پاکستانی حکومت کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہت سارے لوگ ان سے ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق پوچھ رہے ہیں اور وہ حیران ہیں کہ ان کے نام سے کیسے جعلی اکائونٹس بنائے گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کسی طرح کا کوئی بھی سوشل میڈیا کائونٹ نہیں ہے، ان کے نام سے بنے تمام اکائونٹس جعلی ہیں۔