ایس ایس پی گھوٹکی کی ہدایات پر، شہری سے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس گھوٹکی کے چار پولیس اہلکار گرفتار

ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ،حوالات میں بند کردیا گیا ، شہری کو بلیک میل کر کے ایک لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام

بدھ 17 اپریل 2024 21:39

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ایس ایس پی گھوٹکی کی ہدایات پر، شہری سے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس گھوٹکی کے چار پولیس اہلکار گرفتار ،ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ،حوالات میں بند کردیا گیا ، شہری کو بلیک میل کر کے ایک لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ نے شکایت پر سی آئی اے گھوٹکی کے چار پولیس اہلکاروں اخلاق پتافی ، ابراہیم مہر ، اور ربنواز مہر اور ہیڈ کانسٹیبل اکبر بھٹو کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کرنے کا حکم ، ڈہرکی کے شہری محمد حسین چوہان نے شکایت کی تھی کہ سی آئی اے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اکبر بھٹو،کانسٹیبل اخلاق پتافی ،رب ڈنو مہر ، ابراہیم مہر نے بلیک میل کر کے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی ہے جس کے ثبوت ملنے کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کرنے کا حکم دیا ،میرپور ماتھیلو پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ چاروں اہلکاروں کے خلاف ڈہرکی پولیس اسٹیشن پر مدعی محمد حسین چوہان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :